خیبر پختونخوا حکومت کی شاہ خرچیاں وی آئی پیز کیلئے کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں خرید لیں

تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے 2014 سے 2016 تک 53 نئی گاڑیاں خریدی، سرکاری دستاویزات میں انکشاف


ویب ڈیسک October 09, 2016
خریدی گئیں گاڑیوں میں 1800 سی سی کی 24 گاڑیاں اور1300 سی سی کی 17 گاڑیاں شامل ہیں: فوٹو: فائل

KARACHI: دوسروں کو کفایت شعاری کا درس دینے والی خیبر پختونخوا حکومت نے شاہ خرچیوں کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے گزشتہ دو برسوں میں وی آئی پیز کے لئے کروڑوں روپے مالیت کی 53 گاڑیاں خرید لی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کو حاصل دستاویزات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے 2014 سے 2016 تک وی آئی پیز کے لئے 53 نئی گاڑیاں خریدی ہیں۔ خریدی گئیں گاڑیوں میں 1800 سی سی کی 24 گاڑیاں اور1300 سی سی کی 17 گاڑیاں شامل ہیں، 17 پارلیمانی سیکرٹریز اور 8 خواتین پارلیمانی سیکرٹریز کے لئے نئی گاڑیاں خریدی گئیں۔ اس کے علاوہ 10 وزراء، 9 معاون خصوصی، 3 مشیروں اور 1 سرکاری سیکرٹری کو بھی جدید ماڈل کی نئی گاڑیاں خرید کر دی گئیں اور تمام گاڑیوں کے لئے ایندھن بھی سرکاری خزانے سے استعمال کیا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں