کالا باغ ڈیم کبھی نہیں بنے گاراگ الاپنا بند ہونا چاہیے نثار کھوڑو

پیپلزپارٹی پرالزام لگانے والوں نے ضیاالحق کے ساتھ بیٹھ کراس منصوبے کی مخالفت کیوں نہیں کی.


Staff Reporter December 12, 2012
اسپیکرسندھ اسمبلی سے ایران کے نئے قونصل جنرل کی ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال۔ فوٹو: فائل

سندھ اسمبلی کے اسپیکر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پرکالاباغ ڈیم کے حامی ہونے کے الزامات لگانے والوں نے 1984میں جنرل ضیا الحق کے ساتھ بیٹھ کراس منصوبے کی مخالفت کیوں نہیں کی، الزامات لگانے والوں کا کالا باغ ڈیم کے متعلق دہرامعیار بند ہونا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کو ایران کے نئے قونصل جنرل مہدی صبحانی سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔نثارکھوڑو نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے شہید بینظیر بھٹو کی سربراہی میں لاکھوں عوام کے ساتھ کموں شہید پردھرنا دے کرکالا باغ ڈیم منصوبے کو ہمیشہ کیلیے دفن کردیا اور کالا باغ ڈیم کبھی نہیں بنے گا اور اس کالے ڈیم کا راگ الاپنا بند ہونا چاہیے ۔

02

انھوں نے کہا کہ پاکستان کی 66سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کررہی ہیں جس کا کریڈٹ صدرآصف زرداری کوجاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کے سامنے جوابدہ ہے اورآنیوالے انتخابات میں خود کوعوام کے سامنے احتساب کیلیے پیش کرینگے اورآخری فیصلہ عوام کو ہی کرناہے ۔نثارکھوڑو نے کہا کہ عوام جس کومنتخب کرینگے اس اکثریت حاصل کرنیوالی جماعت کوحکومت بنانے کا حق ہوگا ۔

قبل ازیں اسپیکر سندھ اسمبلی سے ایران کے نئے قونصل جنرل کی سربراہی میں 5 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاک ایران تعلقات ،تجارت کو فروغ دینے سمیت سندھ اسمبلی میں قانون سازی اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر اسپیکر نے سندھ کی ثقافت ٹوپی اور اجرک سمیت سندھ اسمبلی کی شیلڈ کا تحفہ بھی پیش کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں