بھارتی دارالحکومت نئی دلی کے ایئرپورٹ پر تابکاری مادے کا اخراج

اٹامک انرجی ریگولیٹری اتھارٹی بورڈ نے ایئرپورٹ کے ٹرمینل تھری کو گھیرے میں لے لیا ہے


ویب ڈیسک October 09, 2016
تابکار مادے کا اخراج ایئر فرانس سے آنے والی میڈیکل شمپنٹ میں ہوا، بھارتی میڈیا. فوٹو: فائل

بھارت کے اندرا گاندھی انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر تابکاری مادے کے اخراج کے بعد ہوائی اڈے پر ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرمیڈیکل شپمنٹ سے تابکار مادے کے اخراج کے بعد بھارت کے اٹامک انرجی ریگولیٹری بورڈ کے حکام نے ہوائی اڈے کے ٹرمینل نمبر 3 کا محاصرہ کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میڈیکل شپمنٹ ایئر فرانس کے طیارے کے ذریعے آئی تھی جس کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے حکام کو بھی واقعے سے بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں