پاکستان کو تنہا کرنے کی بھارتی پالیسی کامیاب نہیں ہوئی پاکستانی ہائی کمشنر

قدرت نے ہمارے ملک کو ایسا جغرافیائی محل وقوع عطا کیا ہے کہ دنیا میں کوئی ملک بھی اسے تنہا نہیں کرسکتا،عبدالباسط


ویب ڈیسک October 09, 2016
بھمسئلہ کشمیر کو آزادانہ اور منصفانہ طریقے سے حل کئے بغیر پاک بھارت کشیدگی ختم نہیں ہوسکتی، عبدالباسطق فوٹو؛ فائل

بھارت میں متعین پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی براردی کا اہم رکن ہے اسے تنہا کرنے کی بھارتی پالیسی کامیاب نہیں ہوئی۔

بھارتی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی امن کے لئے اہم کردار ادا کررہا ہے اور اقوام متحدہ کے امن مشنوں میں سب سے زیادہ فوجی بھیجنے والے ملک کے ساتھ ساتھ عالمی برادری کا اہم رکن بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان 20 کروڑ عوام پر مشتمل ہے اور قدرت نے ہمارے ملک کو ایسا جغرافیائی محل وقوع عطا کیا ہے کہ دنیا میں کوئی ملک بھی اسے تنہا نہیں کرسکتا اور بھارت بھی پاکستان کو تنہا کرنے میں ناکام ہوچکا ہے۔


پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے لیکن دونوں ممالک میں پائی جانے والی کشیدگی اس وقت تک ختم نہیں ہوسکتی جب تک مسئلہ کشمیر کو آزادانہ اور منصفانہ طریقے سے حل نہیں کیا جاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار کے باعث اجتماعی نقصان ہوا، خطے میں امن و استحکام کے لئے ضروری ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان طے شدہ لائحہ عمل کے ساتھ ساتھ مذاکراتی عمل کو بھی دوبارہ شروع کیا جائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں