ترکی میں کار بم دھماکے میں 9 فوجی ہلاک اور20 زخمی

چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی تھی کہ اس دوران ایک کار میں دھماکا ہوگیا، پولیس


ویب ڈیسک October 09, 2016
دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی تاہم خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دھماکا کرد باغیوں کی کارروائی ہے، پولیس۔ فوٹو : فائل

ترک صوبے ہکاری میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 9 فوجی ہلاک جب کہ 20 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صوبے ہکاری میں سیکیورٹی چیک پوائنٹ کے قریب کار بم دھماکے کے نتیجے میں 9 ترک فوجی ہلاک جب کہ 20 زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی تھی کہ اس دروان ایک گاڑی میں دھماکا ہوگیا جب کہ ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری کسی قبول نہیں کی گئی تاہم خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دھماکا کرد باغیوں کی کارروائی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |