عمران خان اسلام آباد بند کرنے کیلئے تالہ لینے لندن جارہے ہیں ایاز صادق

مسلم لیگ (ن) کا رکن پہلے اور بعد میں قومی اسمبلی کا اسپیکرہوں، ایاز صادق


ویب ڈیسک October 09, 2016
امسلم لیگ (ن) کا رکن پہلے اور بعد میں قومی اسمبلی کا اسپیکرہوں، ایاز صادق۔ فوٹو: فائل

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی لندن میں ہی سازش تیار ہوئی تھی اور اب عمران خان اسلام آباد بند کرنے کا تالہ لینے لندن جارہے ہیں لیکن اسلام آباد بند کرنے کےلیے تالا بننا مشکل ہے۔

لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری کا اب بھی وہی راستہ ہے جو پہلے تھا تاہم اس کے خلاف سازشیں ہوری ہیں جب کہ لندن میں جاری ملاقاتیں اور راہداری منصوبے پر تنقید ایک ساتھ ہورہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس معاملے سمیت تمام آف شور کمپنیزکی تحقیقات کے لیے تیار ہیں،سب جانتے ہیں کہ لندن میں کون کون لوگ جمع ہورہے ہیں، اس سے قبل بھی لندن میں ہی سازش تیار ہوئی تھی اور اس بار عمران خان تالہ لینے لندن جارہے ہیں تاکہ اسلام آباد بند کرسکیں لیکن میرا خیال ہے کہ اسلام آباد بند کرنے کےلیے تالا بننا مشکل ہے۔

ایاز صادق نےکہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ایک جماعت کے نہ آنے کا افسوس ہوا تاہم عمران خان اور ان کی پارٹی کو دعوت دیتاہوں کہ وہ پارلیمنٹ کے اگلےاجلاس میں شامل ہوں، عمران خان اگر مجھے اسمبلی کا اسپیکر نہیں مانتے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ پاکستان کا آئین نہیں مانتے جب کہ میں مسلم لیگ (ن) کا رکن پہلے اور بعد میں قومی اسمبلی کا اسپیکرہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت اور مسئلہ کشمیر پر سب متحد رہیں، ہمیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر احتجاج کرناچاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج ضرب عضب میں بھرپور طریقے سے حصہ لےرہی ہے لہذا اس کو متنازع نہ بنایا جائے جب کہ افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں