انڈر19 کرکٹ بہاولپور شکست کے دہانے پر پہنچ گیا
راولپنڈی کیخلاف 24 پر 5 وکٹیں کھودیں، اننگز کی خفت ٹالنے کیلیے 124 رنز درکار
انٹرریجن، ڈپارٹمنٹ انڈر19 سہ روزہ میچز کے دوسرے دن راولپنڈی کیخلاف بہاولپور کی ٹیم شکست کے دہانے پر پہنچ گئی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ گرائونڈ پر 148 رنز کے خسارے میں جانے کے بعد بہاولپور کی ٹیم دوسری باری میں 16 اوورز کے کھیل میں 24 رنز پر 5 وکٹیں کھوچکی، اننگز کی خفت ٹالنے کیلیے اسے ابھی مزید 124 رنز درکار ہیں، عابد حسن نے 5 رنز دیکر4 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا، ٹیم پہلی اننگز میں83 رنز پر ڈھیر ہوئی تھی۔
اس سے قبل راولپنڈی نے دوسرے دن اپنی پہلی نامکمل اننگزکو177-3 سے جاری کیا اور 62.3 اوورز میں7وکٹ پر231 رنز بنائے، سرفراز لطیف نے61 اور قاسم عارف42کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے،عبدالرحمان نے3 اور نعمان اکرم نے 2 وکٹیں لیں۔ڈائمنڈ گرائونڈ، اسلام آباد پر زرعی ترقیاتی بینک کے258 رنزکے جواب میں سیالکوٹ نے 107رنز پر 7وکٹیں گنوا دیں، فیصل جاوید31رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، عرفان اللہ نے 3 اور ظفرگوہر نے 2 کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔