دبنگ خان نے کرن جوہر کو رونے پر مجبور کردیا

فلم کی شوٹنگ کے دوران ڈریس کےمعاملے پر سلمان خان ایسے اڑے کہ ماننے کا نام ہی نہیں لے رہے تھے ،کرن جوہر

فلم کی شوٹنگ کے دوران ڈریس کےمعاملے سلمان کو بہت منانے کی کوشش کی لیکن وہ نہ مانے جس پرآنکھوں میں آنسوآگئیے،کرن جوہر، فوٹو:فائل

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے معروف ہدایتکار کرن جوہر کو شہرہ آفاق فلم ''کچھ کچھ ہوتا ہے'' کی شوٹنگ کے دوران رونے پر مجبور کردیا تھا۔

گزشتہ دنوں معروف ہدایتکار کرن جوہر نے ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی شہرہ آفاق فلم ''کچھ کچھ ہوتا ہے'' کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے کئی دلچسپ واقعات بیان کیے لیکن انہوں نے سلمان خان کے اُس واقعے کا ذکر بھی کیا جس نے انہیں رونے پر مجبور کردیا تھا۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر کرن جوہر کا کہنا تھا کہ سلمان خان نے فلم کے گیت''ساجن جی گھر آئے'' کو فلمانے کے دوران ڈیزائنر شبینا خان کے بنائے ملبوسات پہننے سے منع کردیا تھا جس پر ان کا کہنا تھا کہ جینز اور ٹی شرٹ میں ہی دولہا کی انٹری ہونی چاہیے جس سے ٹرینڈ سیٹ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سلمان کو بہت منانے کی کوشش کی لیکن انہوں نے کسی صورت ڈیزائن کردہ کپڑے پہننے سے انکار کردیا جس پر میری آنکھوں میں آنسو آگئے اور میں نے رونا شروع کردیا تاہم سلمان خان میرے رونے پر گھبرا گئے اور کالے رنگ کا پینٹ کوٹ پہننے کی حامی بھرلی۔

واضح رہے کہ فلم ''کچھ کچھ ہوتا ہے'' میں شاہ رخ خان ، رانی مکھر جی اور کاجول نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جب کہ سلمان خان مختصر کردار میں نظر آئے تھے۔

 
Load Next Story