ٹائم میگزین کے تازہ شمارے کے سرورق پر قرآنی آیت کا ترجمہ شامل
سورہ المائدہ کی جوآیت شائع کی اس کاترجمہ ہے’ جس کسی نےبھی ایک انسان کی جان بچائی گویااس نے پوری انسانیت کوبچالیا
PESHAWAR/LAHORE/KARACHI:
معروف امریکی جریدے ٹائم میگزین نے اپنے سرورق پر قرآن مجید کی سُورة الْمَآئِدَة کی آیت نمبر 32 کا ترجمہ شائع کیا ہے جس کا ترجمہ ہے کہ ' جس کسی نے بھی ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کو بچالیا۔
ٹائم میگزین کے سرورق پر شائع رپورٹ شام میں رضا کاروں کے ایک گروپ ' سفید ہیلمٹ' پر ہے جو اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر دن رات جنگ میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد پہنچارہے ہیں۔ وائٹ ہیلمٹ کے رضاکاروں نے اب تک ہزاروں افراد کی جانیں بچائی ہیں۔ یہ گروپ بمباری کے بعد فوراً متاثرہ علاقوں میں پہنچتا ہے اور معصوم شہریوں کی زندگیاں بچانے کی بھرپور کوشش کرتا ہے۔ اس گروپ کو ستمبر میں ' رائٹ لائیولی ہُڈ ایوارڈ' بھی دیا گیا اور کئی حلقوں نے انہیں نوبیل امن انعام دینے کی درخواست بھی کی ہے۔
شامی شہری دفاع کا یہ گروپ عمارت کےملبے تلے دبے افراد کو نکال کر انہیں فوری طبی امداد پہنچاتا ہے اور اس میں شامل خواتین و مرد رضاکار متاثرین کی جانیں بچانے کی کوشش کرتے ہیں۔