الیکشن کمیشن حقیقت پسندی سے کام لے حلیم عادل شیخ

ضمنی انتخابات میں دھاندلی نے کئی سوالیہ نشان چھوڑ دیے،16دسمبر کا جلسہ تاریخی ہوگا.


Express Desk December 12, 2012
ضمنی انتخابات میں دھاندلی نے کئی سوالیہ نشان چھوڑ دیے،16دسمبر کا جلسہ تاریخی ہوگا. فوٹو: فائل

KARACHI: مسلم لیگ ق کے صوبائی سیکرٹریٹ میں حلیم عادل شیخ کی سربراہی میں مسلم لیگ ق کے صوبائی اور کراچی ڈویژن کے عہدیداران اوردادو میں مسلم لیگ کے جلسہ گاہ کی انتظامی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا۔

اجلاس سے خطاب میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ16دسمبر کا جلسہ تاریخی ہوگا، چوہدری شجاعت حسین کا تاریخی استقبال کرینگے، ہمیں اپنے قائدین پر فخر ہے، مسلم لیگ ق کے جنرل سیکریٹری حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پنجاب میں سرکاری مشینری کا کرشمہ سب نے دیکھ لیا ہے،الیکشن کمیشن حقیقت پسندی اورانصاف سے کام لے۔

1

ضمنی انتخابات میں دھاندلی نے کئی سوالیہ نشان چھوڑ دیے ہیں، اجلاس میں مسلم لیگ(ق) سندھ یوتھ ونگ کے صوبائی صدر خان بہادر شر، سیکریٹری ایڈمنسٹریشن نعیم عادل شیخ اور دیگر نے شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں