کراچی میں قتل کھیل کی حیثیت اختیا ر کر گیا علما ئے اہلحدیث

مولانا عبدالرحمن سلفی اور دیگر علمائے کرام کی عابد اقبال کی نمازجنازہ میں شرکت.


Staff Reporter December 12, 2012
مولانا عبدالرحمن سلفی اور دیگر علمائے کرام کی عابد اقبال کی نمازجنازہ میں شرکت.فوٹو: فائل

علما اہلحدیث نے کہا ہے کہ کراچی شہر میں قتل ایک کھیل کی حیثیت اختیا ر کر گیا ہے۔

حکومت صرف بیان کی حد تک لوگوں کو مطمئن کر رہی ہے کوئی دن ایسا نہیں کہ لوگ قتل نہ ہو رہے ہوں ہر گھر سے جنازہ اٹھایا جا رہا ہے، یہ بات اہلحدیث کے علما نے عابد اقبال کی نماز جنازہ میں شرکت کے دوران کہی، جماعت غربا اہلحدیث پاکستان کے سیکریٹری اطلاعات عمران احمد سلفی کے مطابق جامع مسجد عائشہ ناظم آبا د گول مارکیٹ کے صدر محمد عابد اقبال کی نماز جنازہ میں امیر جماعت مولانا عبدالرحمن سلفی کے نمائندہ محمد فیصل سلفی، مدیر جامعہ ستاریہ اسلامیہ پروفیسر حافظ محمد سلفی، مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد ادریس سلفی کے علاوہ دیگر علمائے کرام کی کثیر تعداد، سیاسی رہنما، وزرا اور ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔

4

جبکہ نماز جنازہ شیخ محمودالحسن نے پڑھائی، اس موقع پر علما کا کہنا تھا کہ کچھ دن پہلے جامعہ ابی بکر اسلامیہ کے طالبعلم محب اللہ بلوچ، دو دن قبل مولانا حسان الرشید اور گذشتہ روز عائشہ مسجد گول مارکیٹ ناظم آباد کے صدر کو مسجد کے دروازے پر گولی ما ر کر شہید کر دیا گیا، ان واقعات سے اہلحدیث عوام میں بے چینی کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے، علما نے کہا کہ سیاسی قیادت دہشت گردی ختم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے،اب علما ئے کرام، میڈیا اور سول سوسائٹی مل کر ملک بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں