جاوید میانداد نے شاہد آفریدی پر میچ فکسنگ کا الزام لگا دیا

شاہد آفریدی اپنے بچوں کے سر پر ہاتھ رکھیں اور قسم کھا کر کہیں کہ انہوں نے ماضی میں میچ فکسنگ نہیں کی، لیجنڈری کرکٹر


ویب ڈیسک October 09, 2016
شاہد آفریدی اپنے بچوں کے سر پر ہاتھ رکھیں اور قسم کھا کر کہیں کہ انہوں نے ماضی میں میچ فکسنگ نہیں کی، لیجنڈری کرکٹر۔ فوٹو: فائل

لاہور: لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پر میچ فکسنگ کا الزام لگا دیا۔

کراچی میں روزنامہ ایکسپریس کے اسپورٹس ایڈیٹر سلیم خالق کی کتاب کرکٹ کارنر کی تقریب رونمائی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے اپنی توپوں کا رخ لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد کی جانب کیا تو وہاں سے بھی بھرپور جوابی فائر کئے گئے جب کہ جاوید میانداد نے بوم بوم آفریدی پر میچ فکسنگ تک کے الزامات لگائے ہیں۔

لیجنڈری کرکٹر کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی اپنے بچوں کے سر پر ہاتھ رکھیں اور قسم کھا کر کہیں کہ انہوں نے ماضی میں میچ فکسنگ نہیں کی، میں خود گواہ ہوں اور میں نے انہیں خود پکڑا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند روز سے مسلسل فون کر رہے ہیں اور لوگوں کے ذریعے مجھے پیغام دے رہے ہیں کہ میرے بارے میں میڈیا پر ہلکا ہاتھ رکھیں۔

شاہد آفریدی کی جانب سے پیسوں کے لئے کھیلنے پر بات کرتے ہوئے جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ میرا پیسوں کا مسئلہ ہوتا تو ٹیم چھوڑ کر نہ جاتا اور کھیلتا رہتا لیکن میں نے دوسروں کو موقع دیا اور اب ٹیم میں شاہد آفریدی کی جگہ نہیں بنتی تاہم بورڈ کی مرضی ہے کہ انہیں ٹیم میں جگہ دے یا نہ دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں