عوامی طاقت ہی قانون کی حکمرانی قائم کراسکتی ہے اکمل لغاری

عمران خان 22 دسمبر سے سندھ کا دورہ کرکے عوام سے مزید رابطہ بڑھائیں گے.


Staff Reporter December 12, 2012
عمران خان 22 دسمبر سے سندھ کا دورہ کرکے عوام سے مزید رابطہ بڑھائیں گے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر سردار نادر اکمل لغاری نے کہا ہے کہ ملک سے کرپشن، بد امنی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلیے ہم عوام سے رابطے کررہے ہیں اور عوامی طاقت ہی قانون کی حکمرانی قائم کراسکتی ہے۔

عمران خان 22 دسمبر سے سندھ کا دورہ کرکے عوام سے مزید رابطہ بڑھائیں گے، وہ منگل کو پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے، اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری سید حفیظ الدین ایڈوکیٹ، ناز بلوچ، نادیہ ربانی و دیگر بھی موجود تھے،اکمل لغاری کا کہنا تھاکہ کالا باغ ڈیم کیخلاف 3صوبوں نے فیصلہ دیدیا ہے اس لیے یہ منصوبہ مناسب نہیں ہوگا جبکہ نیا بلدیاتی نظام سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں کو تقسیم کرنے کی سازش ہے اسے ختم کرنا ہوگا۔

8

انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں ہر قسم کی د ھاندلی کی روک تھام کے لیے الیکشن کمیشن سے مسلسل رابطہ میں ہے اور ہم نے تجویز دی ہے کہ تمام 20 قومی اسمبلی اور42 صوبائی اسمبلی کے حلقوں کو تقسیم کیا جانا چاہیے اور18 ٹائونز اور 6 کنٹونمنٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی حلقہ بندیاں ہونی چاہیے، انھوں نے کہا کہ کراچی کے لوگوں کی کسی بھی فورم پر صحیح نمائندگی نہیں ہورہی جبکہ مندرجہ بالا طور پر حلقہ بندی کی جانی چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں