فیس بک پردوستی سے انکار پی ٹی آئی رہنمانعیمہ ناز پرقاتلانہ حملہ
پو لیس نے پی ٹی آئی رہنما کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے ملزم شاہ فہدکوگرفتارکر لیا
تحریک انصاف شعبہ خو اتین خیبرپختونخوا کی سابق صوبائی نائب صدراور ڈسٹرکٹ کونسل مردان کی رکن نعیمہ ناز قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئیں۔
نعیمہ ناز زوجہ ولی خان آفریدی ساکن شیر گڑھ نے تخت بھائی پو لیس کورپورٹ درج کرا تے ہو ئے بتایا کہ وہ اپنی کار میں اپنے بھائی فیصل کے ہمراہ شیر گڑھ سے پشاور جا رہی تھیں کہ پاتی کلاں روڈتخت بھائی میں موٹر سائیکل سوار ملزم شاہ فہد نے پستول دکھاکرراستہ رو کنے کی کو شش اور بعد ازاں فائرنگ کر دی تاہم وہ محفوظ رہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ ملزم شاہ فہد جو سعودی عرب میں روزگار کرتاہے، فیس بک پر نعیمہ ناز کوبار بار تنگ کر کے دوستی کی پیشکش کر رہا تھا اور انکار پر کئی بار دھمکیاں دیں جس کی باقاعدہ گزشتہ ماہ تھانہ شیرگڑھ میں رپورٹ درج کی گئی ہے۔ پو لیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کوگرفتارکرلیا۔