پاناما پیپرز جعلی اور محض کاغذ کا ٹکڑا ہے دانیال عزیز
عمران خان نے جھوٹ کی بنیاد پر پوری کہانی تیار کی، رہنما مسلم لیگ (ن)
مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ پاناما پیپر محض کاغذ کا ٹکڑا ہے اور عمران خان نے جھوٹ کی بنیاد پر پوری کہانی تیار کی ہے۔
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان قلابازی خان اور یوٹرن کنگ ہیں، انہیں صرف وزیر اعظم بننا ہے لیکن وہ پچھلے دروازے یا انگلیوں کا سہارا لے کر وزیراعظم نہیں بن سکتے،عمران خان نے لوگوں کو نئے پاکستان کا جھانسا دیا۔ 35 پنکچرز کی باتیں جھوٹ نکلیں، خیبر پختونخوا میں احتساب کا قانون تبدیل کردیا، احتساب کے قانون کی وجہ سےلوگوں نےاستعفےدیئے، عمران خان بتائیں خیبر پختونخوا میں نیب کیوں آزاد نہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ پاناما پیپر محض کاغذ کا ٹکڑا ہے، آئی سی آئی جے نے اپنی ویب سائٹ سے وزیر اعظم کا نام ہٹایا اور اس حوالے سے وضاحت بھی پیش کی، عمران خان نے جھوٹ کی بنیاد پر پوری کہانی تیار کی، پی ٹی آئی نے عدالت اور الیکشن کمیشن میں جعلی دستاویزات جمع کروائی ہیں۔ کمپنی نے خود بھی دستاویزات کی تصدیق نہیں کی۔
دانیال عزیز نے کہا کہ پی ٹی آئی اندورنی طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، تحریک انصاف میں عمران خان کی ذاتی پسند نا پسند چلتی ہے، عمران خان نے اپنی جماعت کو تباہ و برباد کردیا ، عمران خان نے جھوٹ بولنے کی انتہا کردی ہے، وہ مسلسل جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں اور ان سے پوچھے گئے سوالات کے جواب نہیں دے رہے۔ وہ اداروں کو لعن طعن کرنا چھوڑ دیں۔ درحقیقت وہ خود اداروں کا سامنا نہیں کرپارہے۔