کراچی میں ایمپریس مارکیٹ کی 20 سیل دکانیں لوٹ لی گئیں

پولیس نے مارکیٹ کے اندر موجود دونوں چوکیداروں کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں

پولیس نے مارکیٹ کے اندر موجود دونوں چوکیداروں کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں ، فوٹو : ایکسپریس۔

نامعلوم چور ایمپریس مارکیٹ میں محرم الحرام کے موقع پر سیل کی گئی 20 دکانوں کے تالے توڑ کر سامان اور نقدی لے اڑے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محرم الحرام کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی میں بھی چور کام دکھا گئے، کراچی کی ایمپریس مارکیٹ میں محرم الحرام میں حفاطتی اقدامات کے پیش نظر سیل کی گئی 20 دکانوں میں چور تالوں کی سیل کاٹ کر دکان میں موجود نقدی لے گئے۔ متاثرہ تاجروں کا کہنا ہے کہ واردات میں 10 چور ملوث ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : تبت سینٹر کے قریب چورتالے توڑ کر دکانوں کو لوٹ کر فرار


پولیس کے مطابق ایمپریس مارکیٹ کی دکانوں کو محرم الحرام کی سیکیورٹی کے باعث 3 دن کے لیے سیل کیا گیا تھا، پولیس نے مارکیٹ کے اندر موجود دونوں چوکیداروں کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : برنس روڈ اردو بازارمیں ڈاکو 14 دکانوں کا صفایا کرکے فرار

واضح رہے کہ گزشتہ مہینے بالکل اسی طرح کراچی کی مرکزی اور تجارتی شاہراہ پر واقع تبت سینٹر کے قریب پرائم سینٹر میں آٹو پارٹس کی 25 اور برنس روڈ پر اردو بازار میں چوروں نے چوکیدار کو رسیوں سے باندھ کر 14 دکانوں کے تالے توڑکر لوٹ لیا تھا۔

Load Next Story