مقبوضہ کشمیر سے بھارت کی بحیثیت قابض رٹ ختم ہو چکی صدر آزاد کشمیر
مقبوضہ کشمیر میں ہر روز عوامی احتجاج کی صورت میں ریفرنڈم ہوتا ہے، مسعود خان
ISLAMABAD:
صدر آزاد کشمیر مسعود خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال بدتر ہو چکی ہے اور جنت نظیر وادی میں بھارت کی بحیثیت قابض رٹ بھی ختم ہو چکی ہے۔
آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسعود خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ظلم و بربریت کی انتہا کر رکھی ہے لیکن اس کے باوجود کشمیری عوام نے تحریک آزادی کی نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ بین الاقوامی مسئلہ ہے، مقبوضہ کشمیر میں ہر روز عوامی احتجاج کی صورت میں ریفرنڈم ہوتا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: آزاد کشمیر پاکستان کی دفاعی فصیل ہے، صدرآزاد کشمیر
مسعود خان نے کہا کہ بھارت نے کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لئے سرجیکل اسٹرائیک کا ڈھونگ رچایا اور مقبوضہ کشمیر میں اپنی فوج کے ظلم و جبر کو چھپانے کے لئے بھارت عالمی برادری کو گمراہ کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے بھارت کی بحیثیت قابض رٹ بھی ختم ہو چکی ہے۔