انتخابات میں پورے ملک سے حصہ لیں گےثروت اعجاز
عوام اپنے مسائل کے حل اور غربت کے خاتمے کے لیے اپنے ووٹ کادرست استعمال کریں۔
لاہور:
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کا ڈٹ کر قلم کی طاقت سے مقابلہ کریں گے۔
انتخابات میں پورے ملک سے حصہ لیں گے، چیف الیکشن کمشنر کراچی کی نئی حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹوں کی فہرستوں کی درستگی کے لیے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روح کے مطابق اقدامات کریں، ان خیالات کااظہار انھوں نے مرکز اہلسنّت پرچاروں صوبوں کی سیاسی کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام اپنے مسائل کے حل اور غربت کے خاتمے کے لیے اپنے ووٹ کادرست استعمال کریں۔