حکومت غریبوں سے جینے کا حق اور منہ سے نوالا چھین رہی ہے خورشید شاہ

موسم سرما کی آمد پر گیس کی قیمتوں میں 36 فیصد اضافہ کرنا غریب عوام پر ظلم ہے، خورشید شاہ


ویب ڈیسک October 10, 2016
موسم سرما کی آمد پر گیس کی قیمتوں میں 36 فیصد اضافہ کرنا غریب عوام پر ظلم ہے، خورشید شاہ : فوٹو : فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت بڑے بڑے دعوے کرتی ہے کہ ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھورہے ہیں لیکن ملک کے غریبوں سے جینے کا حق اور ان کے منہ سے 2 وقت کا نوالا بھی چھینا جارہا ہے۔

لاڑکانہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ایک طرف حکومت کی جانب سے دعوے کئے جاتے ہیں کہ زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو رہے ہیں جبکہ دوسری جانب ملک کے غریبوں سے جینے کا حق بھی لے لیا گیا ہے اور ان کے منہ سے دو وقت کا نوالا بھی چھینا جارہا ہے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ موسم سرما کی آمد پر گیس کی قیمتوں میں 36 فیصد اضافہ کرنا غریب عوام پر ظلم ہے، پیپلزپارٹی گیس کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ کسی صورت قبول نہیں کرے گی اور عوام پر یہ ظلم نہیں ہونے دے گی۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ہم بانی ایم کیو ایم سمیت کسی بھی شخصیت کو محب وطن یا غدار ہونے کا سرٹیفکیٹ نہیں دے سکتے جبکہ 30 اکتوبر کا پی ٹی آئی کا دھرنا ان کا اپنا عمل ہے اس میں پیپلزپارٹی کا کوئی کردار نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں