اسپاٹ فکسنگ کا الزام شاہد آفریدی کا جاوید میانداد کو قانونی نوٹس بھیجنے کا فیصلہ

شاہد آفریدی نے اپنے دوستوں سے مشاورت کے بعد قانونی ماہرین کو لیگل نوٹس کی تیاری کی ہدایت کردی


ویب ڈیسک October 10, 2016
جو کچھ کرنے جا رہا ہوں اس پر افسوس لیکن برداشت بھی ایک حد ہوتی ہے، شاہد آفریدی. فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے میچ فکسنگ کے الزامات لگانے پر لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد کو لیگل نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہد آفریدی نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ہیڈ کوچ جاوید میانداد کو لیگل نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی نے قریبی دوستوں سے مشاورت کے بعد اپنے قانونی ماہرین کو لیگل نوٹس کی تیاری کی ہدایت کر دی ہے اور اس بات کا امکان ہے کہ محرم الحرام کی چھٹیوں کے بعد جاوید میانداد کو لیگل نوٹس بھیج دیا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: آفریدی نے میانداد کیخلاف بیان بازی پر معذرت کرلی

شاہد آفریدی کا جاوید میانداد کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے حوالے سے کہنا تھا کہ جو کچھ کرنے جا رہا ہوں اس پر افسوس ہے لیکن برداشت کی ایک حد ہوتی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کی ڈیمانڈ اب ختم ہو چکی، جاوید میانداد

واضح رہے کہ گذشتہ روز کراچی میں روزنامہ ایکسپریس کے اسپورٹس ایڈیٹر سلیم خالق کی کتاب "کرکٹ کارنر" کی تقریب رونمائی کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جاوید میانداد کو ہمیشہ پیسوں کا مسئلہ درپیش رہا ہے ملک کے اتنے بڑے کرکٹر کو پیسوں کی بات نہیں کرنی چاہئے اور یہی فرق عمران خان اور جاوید میانداد کے درمیان ہے جس کے جواب میں جاوید میانداد نے شاہد آفریدی پر اسپاٹ فکسنگ کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی اپنی بیٹی کے سر پر ہاتھ رکھ کر قسم کھائیں کہ انہوں نے کبھی بھی اسپاٹ فکسنگ نہیں کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں