وزیراعظم کی قومی سلامتی کے اجلاس سے متعلق ’’ڈان اخبار‘‘ کی من گھڑت خبر پر کارروائی کی ہدایت

سیاسی و عسکری قیادت نے من گھڑت خبر شائع کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔


ویب ڈیسک October 10, 2016
سیاسی و عسکری قیادت نے من گھڑت خبر شائع کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔ فوٹو؛ فائل

وزیر اعظم نواز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے ''ڈان اخبار'' کی من گھڑت خبر پر سخت کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔



وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت سکیورٹی اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیر داخلہ چودہری نثار، شہباز شریف، اسحاق ڈار، ڈی جی آئی ایس آئی سمیت دیگر عسکری اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں قومی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال سمیت اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قائدانہ کردار اداکریں گی جب کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں قومی اتفاق رائے کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی۔



اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق ''ڈان'' اخبار میں شائع ہونے والی من گھڑت خبر پر تشویش کا اظہارکیا گیا۔ شرکاء نے اس خبر کو رپورٹنگ کے عالمی اصولوں کی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے کہا کہ اس خبرمیں غیرمستند اور گمراہ کن مواد شامل کرکے قومی سلامتی سے متعلق ریاستی مفادات کوخطرے میں ڈالا گیا۔ وزیر اعظم نے خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے تعین اور ان کےخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |