لاہور میں 9 اور 10 محرم الحرام کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

جلسے جلسوں کی نگرانی کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، ضلعی انتظامیہ


ویب ڈیسک October 10, 2016
جلسے جلسوں کی نگرانی کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، ضلعی انتظامیہ ، فوٹو؛ فائل

ضلعی انتظاملیہ نے لاہور میں 9 اور 10 محرام الحرام کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے لاہور میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 9 اور 10 محرم الحرام کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔ یوم عاشور کے موقع پر شہر میں ہونے والے جلسے جلوسوں کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں جس کے تحت پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں جب کہ شہر میں موبائل فون سروس بھی بند رہے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 9 اور 10 محرم الحرام کو ملک بھر میں موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں