عامر خان کے نئے روپ نے مداحوں کو حیران کردیا

عامر خان اپنی نئی آنے والی فلم ’’سیکرٹ سپر اسٹار‘‘ میں استاد کا مختصرکردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔


ویب ڈیسک October 10, 2016
عامر خان اپنی نئی آنے والی فلم ’’سیکرٹ سپر اسٹار‘‘ میں استاد کا مختصرکردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔، فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے اپنی نئی آنے والی فلم کے لیے شخصیت ہی بدل دی ہے جس میں انہیں پہچاننا آسان نہیں ہے اور اسی وجہ سے ان کے مداحوں نے عامر خان کے اس نئے روپ پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔



بالی ووڈ اسٹار عامر خان اپنے کرداروں میں ڈھل جانے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ فلموں میں اپنے کردار کے ساتھ ساتھ شخصیت کو بھی بدل دیتے ہیں جب کہ اپنی آنے والی فلم ''دنگل'' کے لیے انہوں نے پہلوان کا روپ دھار کر سب کو حیران کردیا تھا لیکن اب اداکار نے ایک اور فلم کے لیے نیا روپ دھار لیا ہے۔



بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان اپنی نئی آنے والی فلم ''سیکرٹ سپر اسٹار'' میں استاد کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جس میں ان کا کردار مختصر ہے جب کہ انہوں نے فلم میں اپنے کردار کے لیے بالوں کا اسٹائل تبدیل کردیا ہے جس کے بعد ان کی شخصیت بالکل بدل گئی ہے۔



بالی ووڈ اسٹار کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس میں مداح ان کی بدلی شخصیت پر نہ صرف حیران ہیں بلکہ انہیں پہچاننا بھی کچھ آسان نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔