اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

راولپنڈی، پشاور، حیدرآباد، ڈی آئی خان، ڈی جی خان میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔


ویب ڈیسک October 10, 2016
راولپنڈی، پشاور، حیدرآباد، ڈی آئی خان، ڈی جی خان میں 9 اور 10 محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ، فوٹو؛ فائل

یوم عاشور کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اسلام آباد اور کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں موٹرسائیل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے بعد ملک کے دیگر اہم شہروں میں بھی محرم الحرام کے پیش نظر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بھی 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ لاہور، راولپنڈی، پشاور، حیدرآباد، ڈی آئی خان، ڈی جی خان میں بھی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

سندھ میں بھی کراچی سمیت صوبے بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر 7 محرم الحرام سے ہی موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے جو 10 محرم تک نافذ العمل ہوگی۔ اس کے علاوہ 9 اور10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بھی معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔