تحریک انصاف نے 30 اکتوبر کو اسلام آباد بند کرنے کی منصوبہ بندی کرلی

چیرمین تحریک انصاف عمران خان کارکنوں کو متحرک کرنے کے لیے بڑے شہروں کا دورہ کریں گے۔

چیرمین تحریک انصاف عمران خان کارکنوں کو متحرک کرنے کے لیے بڑے شہروں کا دورہ کریں گے۔

تحریک انصاف نے 30 اکتوبر کو اسلام آباد بند کرنے کی منصوبہ بندی کرلی جس کے تحت عمران خان کارکنوں کو متحرک کرنے کے لیے بڑے شہروں کا دورہ کریں گے۔

ایکسپیرس نیوز کے مطابق تحریک انصاف نے 30 اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت کو بند کرنے کے لیے حکمت عملی طے کرلی ہے۔ چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کارکنوں کو متحرک کرنے کے لیے ملک بھر کے دوروں کا شیڈول بھی طے کرلیا ہے۔ عمران خان 15 اکتوبر کو لاہور، 19 اکتوبر کو فیصل آباد اور 20 اکتوبر کو ملتان کا دورہ کریں گے۔


دوسری جانب پی ٹی آئی نے اسلام آباد کو بند کرنے کے لیے بنائی گئی ٹیم کے ارکان بھی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں علیم خان، عامرکیانی اوراسحاق خاکوانی سمیت پارٹی کے ریجنل صدور کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ چیرمین تحریک انصاف نے پاناما لیکس اسکینڈل پر وزیراعظم نوازشریف کے خلاف احتساب کی تحریک کے تحت 30 اکتوبر کو اسلام آباد بند کرنے اور وہاں دھرنے کا اعلان کررکھا ہے۔
Load Next Story