کراچی میں ہندو برادری کا محرم الحرام کے احترام میں مذہبی تہوار نہ منانے کا اعلان

محرم الحرام کے احترام کے پیش نظر رام لیلا نہ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نائب صدر ہندو کمیونٹی


ویب ڈیسک October 10, 2016
محرم الحرام کے احترام کے پیش نظر رام لیلا نہ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نائب صدر ہندو کمیونٹی ، فوٹو:بشکریہ ایکسپریس ٹریبیون

ہندو کمیونٹی نے محرم الحرام کے احترام میں مذہبی تہوار ''رام لیلا'' نہ منانے کا اعلان کردیا ہے۔

کراچی میں بسنے والی ہندو کمیونٹی کے مذہبی تہوار ''نوراتری'' کی تقریبات سوامی نرائن مندر میں منعقد ہونا تھیں لیکن ہندو برادری نے محرم الحرام کے احترام میں اپنے مذہبی تہوار نوراتری نہ منانے کا اعلان کیا ہے جب کہ رواں سال مذہبی کھیل ''رام لیلا'' بھی پیش نہیں کیا جائے گا۔

سوامی نرائن مندر کے نائب صدر کرشن لعل کا کہنا تھا کہ ہندو برادری کی بڑی تعداد رام لیلا دیکھنے کے لیے مندر آتی ہے لیکن محرام الحرام کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کے باعث لوگوں کو آنے میں دقت پیش آئے گی لہٰذا ہم نے محرم الحرام کے احترام کے پیش نظر رام لیلا نہ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان ہمارے بھائی ہیں اسی لیے ہم ان کا احترام کرتے ہیں اور وہ ہمارے تہواروں کا احترام کرتے ہیں لہٰذا اس سال ''راون'' کے پتلے کو بھی نذر آتش نہیں کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔