تمام مظلوم حقوق کے حصول کیلیے متحدہوجائیںالطاف حسین

احترام انسانیت کے جذبے کوفروغ ،لسانی نفرتوں اورہرقسم کی عصبیتوں کاخاتمہ کیاجائے

تمام زبانیں بولنے والوں،مظلوموں،برادریوں،مسالک ومذاہب کے مسائل ایک ہی جیسے ہیں۔ فوٹو : فائل

SWAT:
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ ملک بھرکے غریب و مظلوم عوام چاہے ان کی قومیت،زبان،رنگ،نسل،برادری یا مسلک ومذہب کوئی بھی ہوان کے حالات اور مسائل ایک جیسے ہیں۔

لہٰذاجس طرح چاروں صوبوں کے جاگیردار، وڈیرے اورسردارایک خاندان کی شکل اختیارکیے ہوئے ہیں اسی طرح ان کے ظلم کی چکی میں پسنے والے تمام مظلوموںکوبھی چاہیے کہ وہ ظلم سے نجات اوراپنے حقوق کے حصول کیلیے ایک خاندان کی طرح متحد ہوجائیں۔نائن زیرو عزیز آباد پر کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی،پختون سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی،گلگت بلتستان آرگنائزنگ کمیٹی،سندھ تنظیمی کمیٹی اوراقلیتی امورکمیٹی کے ارکان سے گفتگوکرتے ہوئے الطا ف حسین نے کہاکہ زبان، رنگ، نسل، قومیت،برادری ،مسلک اورمذہب کے فرق کے باوجودتمام انسانوں کے خون کا رنگ،دوران خون کانظام اور جسمانی خدوخال ایک ہی جیساہوتاہے۔




کسی بھی انسان کے جسم میں کہیں کوئی زخم لگے توسب کو ایک ہی جیسی تکلیف ہوتی ہے لہٰذا ہم سمجھتے ہیںکہ معاشرے میں ہم آہنگی اوربھائی چارے کیلیے احترام انسانیت کے جذبہ کوفروغ دیاجائے اورلسانی نفرتوں اورہرقسم کی عصبیتوںکاخاتمہ کیا جائے۔انھوں نے تمام شعبہ جات کے کارکنوں اورلسانی اکائیوں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری زبانیں،قومیں ،تاریخ،جغرافیہ اورثقافت علیحدہ ہیں لیکن اس فرق کے باوجو دہمارے مسائل اورحالات ایک جیسے ہیں لہٰذا ہمیں اپنے حالات بدلنے اورمسائل کے حل کیلیے متحدہوکرجدوجہدکرناچاہیے۔

Recommended Stories

Load Next Story