عمران فاروق کیس میں کوئی خاص معلومات نہیںایڈم تھامسن

چھاپہ کہاں ماراگیااس بارے میں لندن پولیس کے بیان پراکتفاکرناچاہیے،برطانوی ہائی کمشنر


INP December 12, 2012
چھاپہ کہاں ماراگیااس بارے میں لندن پولیس کے بیان پراکتفاکرناچاہیے،برطانوی ہائی کمشنر فوٹو: قاضی عثمان

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنرایڈم تھامسن نے کہاہے کہ عمران فاروق قتل کیس میں لندن پولیس کواس کاکام کرنے دیناچاہیے۔

برطانیہ میں پولیس آزادانہ اورمنصفانہ کام کرتی ہے،لندن میں پولیس کے چھاپے سے متعلق کوئی خاص معلومات نہیں،چھاپہ کہاں ماراگیااس بارے میں لندن پولیس کے بیان پراکتفاکرنا چاہیے۔

08

منگل کوایک تقریب میںمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ عمران فاروق قتل کیس برطانوی حکومت کانہیں پولیس کامعاملہ ہے،برطانوی پولیس اپنے ایک شہری کے قتل کی تحقیقات کررہی ہے۔انھوں نے کہاکہ پاکستان میں جمہوریت کے نشیب وفرازپرصبرسے کام لیناچاہیے،امیدہے کہ پاکستان میں انتخابات وقت پرہوں گے اوراس کے بعدایک سویلین حکومت برسراقتدارآئے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں