سلمان فاروقی نے وفاقی محتسب اعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
تقرری آئین کی خلاف ورزی ہے ، ن لیگ، تعیناتی عارضی ہے ، تنخواہ نہیںلو ں گا، سلمان فاروقی
ایوان صدر کے سیکریٹری جنرل سلمان فاروقی نے وفاقی محتسب اعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے ۔
منگل کی شام ایوان صدر میں ایک تقریب میں قائمقام صدر سینیٹر نیئر حسین بخاری نے ان سے حلف لیا ۔آئی این پی کے مطابق مسلم لیگ (ن) سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے سلمان فاروقی کی وفاقی محتسب اعلیٰ کیلئے تعیناتی پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے آئین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
سلمان فاروقی نے کہا ہے کہ میری تعیناتی عارضی اور چند ماہ کیلئے ہے 'نگراں سیٹ اپ بنتے ہیں خود عہدہ چھوڑ دونگا ۔ انھوں نے کہاکہ اس وقت 75 ہزار کے قریب درخواستیں زیر التواء ہیں جنھیں نمٹانے کی کوشش کرونگا،انھوں نے کہا کہ اپنی خدمات رضاکارانہ طور پر سرانجام دونگا اور تنخواہ بھی نہیں لوںگا ۔