سرکاری ملازمین سے متعلق عدالتی فیصلے پر عمل کیا جائے وزیراعظم

مریم خان کی اے ڈی سی تقرری، رابعہ اورنگزیب کے تبادلے کی انکوائری کا حکم دے دیا

اسلام آباد:وزیراعظم راجا پرویزملاقات کیلیے آنے والے افغان پارلیمنٹیرینز کااستقبال کررہے ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس

وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہاہے کہ انتخابات میں دھاندلی کی سیاست کا باب اب بند ہو چکاہے۔

بڑی تعدادمیںجعلی ووٹوں کے خاتمہ نے آئندہ عام انتخابات کے نتائج میں دھاندلی کرنے کے خواہشمندوں کی امیدوں پر پانی پھیردیا ہے، صبح اٹھ کرناشتے کی میز پر حکومت کیخلاف تنقیدی بیان دے دینا بہت آسان ہے لیکن جن کٹھن حالات میںپیپلزپارٹی نے اقتدار سنبھالا یہ کوئی پھولوںکی سیجھ نہیں تھی۔ انھوں نے کہاکہ جب ہم نے اقتدارسنبھالاتو اس قسم کے بیانات آرہے تھے کہ دہشتگردمارگلہ کی پہاڑیوں کے پیچھے پہنچ چکے ہیں۔




ادھروزیراعظم نے سیکریٹری اسٹبلشمنٹ تیمورعظمت عثمان کوہدایت کی کہ سرکاری ملازمین کی اوایس ڈی کے طورتقرری ترقی اوربرطرفی کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پرمن وعن عمل کیاجائے اور15دن کے اندرجامع تعمیل کی رپورٹ پیش کی جائے، وزیراعظم نے فوری طور پرمریم خان کی اے ڈی سی کے طورپر تقرری کا بھی حکم دیا اور رابعہ اورنگزیب کی قبل ازوقت ٹرانسفرکی انکوائری کی ہدایت کی، افغان پارلیمانی وفدسے گفتگومیںوزیراعظم نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں امن واستحکام چاہتاہے،ہم پڑوسی ہیں ہمیںاورہماری نسلوںنے اکٹھے رہناہے۔

Recommended Stories

Load Next Story