چین میں دنیا کا سب سے بڑا خلائی طیارہ بنانے کا منصوبہ

نیا خلائی طیارہ 20 مسافروں کے ساتھ روزانہ زمین کے مدار سے باہر سفر کر سکے گا


این این آئی October 11, 2016
چین کا یہ خلائی طیارہ کسی راکٹ کی طرح عمودی ٹیک آف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوگا ، فوٹو : فائل

چین میں دنیا کے سب سے بڑے ایک نئے خلائی طیارے کو تیار کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جو 20 مسافروں کے ساتھ روزانہ زمین کے مدار سے باہر سفر کر سکے گا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چائنا اکیڈمی آف لانچ وہیکل ٹیکنالوجی نے اس طیارے کو ڈیزائن کیا ہے اور اس خیال کو میکسیکو میں ہونے والی ایک کانفرنس میں پیش کیا، چین کا یہ خلائی طیارہ کسی راکٹ کی طرح عمودی ٹیک آف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوگا جبکہ آٹومیٹک لینڈنگ کر سکے گا، اس کے 2 ڈیزائن تیار کیے گئے ہیں۔

چین کو توقع ہے کہ آزمائشی پروازوں کا آغاز اگلے 2 برسوں میں ہو جائے گا جبکہ اس پر سفر کرنے کیلیے 2 سے ڈھائی لاکھ ڈالرز فی مسافر لیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں