بھارت کاپاکستان سے حافظ سعید کی حوالگی کاپھرمطالبہ

پاکستانی وزیر داخلہ کے دورۂ بھارت کے موقع پر آزادانہ ویزا کے معاہدے پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنائینگے۔


INP December 12, 2012
پاکستانی وزیر داخلہ کے دورۂ بھارت کے موقع پر آزادانہ ویزا کے معاہدے پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنائینگے۔فوٹو: فائل

بھارت نے ایک بار پھر پاکستان سے جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رحمن ملک کے دورۂ بھارت کے موقع پر اس بات پر اصرار کریں گے کہ حافظ سعید کو بھارت کے حوالے کیا جائے۔

نئی دہلی میں بھارتی وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ رحمان ملک 14 سے 16 دسمبر تک بھارت کا دورہ کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی ہم منصب سے حافظ سعید کی حوالگی کے ساتھ، ممبئی حملوں میں ملوث رہنے والوں کی آواز کے نمونے حاصل کرنے پر زور دیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستانی وزیر داخلہ کے دورۂ بھارت کے موقع پر آزادانہ ویزا کے معاہدے پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنائینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |