اقوام متحدہ یاسین ملک کی غیرقانونی حراست کانوٹس لے وزیراعظم آزادکشمیر کا بان کی مون کو خط

بھارت نے یاسین ملک کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا ہوا ہے، فاروق حیدر خان


October 11, 2016
یاسین ملک کی صحت انتہائی خراب ہے، خط کا متن فوٹو: فائل

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار فاروق حیدر خان نے حریت پسند رہنما یاسین ملک کی غیرقانونی حراست پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کو خط لکھا ہے اور اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سردار فاروق حیدر خان نے بان کی مون کو لکھےگئے خط میں کہا ہے کہ کشمیری حریت پسند رہنما یاسین ملک کی صحت انتہائی خراب ہے، بھارت نے یاسین ملک کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا ہوا ہے۔ اقوام متحدہ یاسین ملک کی غیرقانونی حراست کانوٹس لے۔

دوسری جانب وزیر اعظم آزاد کشمیر نے آزادکشمیر میں کنٹرول لائن کے مختلف سیکٹرز سماہنی،بھمبر، نکیال اور عباس پور کا بذریعہ ہیلی کاپٹردورہ کیا اور کنٹرول لائن پر بھارتی گولہ باری و فائرنگ سے متاثرہ لوگوں سےبھی ملاقات کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں