روس اور ترکی کے درمیان پائپ لائن کی تعمیر کا سمجھوتہ طے پاگیا

سمجھوتے کے تحت دو پائپ لائنیں بچھائی جائیں گی جن میں سے ایک سے ترکی اور دوسری سے یورپ کو گیس فراہم کی جائے گی


ویب ڈیسک October 11, 2016
گیس پائپ لائن منصوبے کو ’ترک اسٹریم پائپ لائن پراجیکٹ‘ کا نام دیا گیا ہے فوٹو: فائل

GUJRANWALA: روس اور ترکی نے پائپ لائن کی تعمیر کے ایک سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں جس سے ترکی اور مغربی یورپ کو قدرتی گیس فراہم ہوگی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق استبول میں ترکی اور روس کے وزرا برائے توانائی نے ایک تقریب میں گیس پائپ لائن کی تعمیر کے سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں، اس منصوبے کو 'ترک اسٹریم پائپ لائن پراجیکٹ' کا نام دیا گیا ہے۔ تقریب میں وسی صدر ولادی میر پیوتن اور ترک صدر رجب طیب اردوان بھی شریک تھے۔ سمجھوتے کے تحت 2019 کے آخر تک بحیرہٴ اسود کے اندر سے دو پائپ لائنیں تعمیر کی جائیں گی، جن میں سے ایک ترکی کو گیس پہنچائے گی جب کہ دوسری سے مغربی یورپ کو گیس فراہم ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس ترکی کی جانب سے روسی طیارہ مار گرائے جانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے تھے تاہم اس کے بعد امریکی اقدامات پر دونوں ممالک ایک مرتبہ پھر قریب آئے ہیں اور ان کے درمیان تعلقات میں بھی زیادہ گرم جوشی پائی جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں