اسلام آباد میں 9 محرم الحرام کو موبائل فون سروس معطل نہ کرنےکافیصلہ

وزیرداخلہ چوہدری نثار نےعوام کی تکلیف کے پیش نظرموبائل سروس کھلی رکھنےکی ہدایت کی تھی


ویب ڈیسک October 11, 2016
ضلعی انتظامیہ نےوفاقی دارالحکومت میں موبائل فون سروس بندکرنےکی سفارش کی تھی فوٹو: فائل

وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے 9محرم الحرام کے سکیورٹی پلان میں تبدیلی کرتے ہوئے موبائل فون سروس معطل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے 9 اور 10 محرم الحرام کو کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے وفاقی وزارت داخلہ سے 2 روز مخصوص اوقات میں موبائل فون سروس بند کرنے کی سفارش کی تھی تاہم وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نےعوام کی تکلیف کے پیش نظر موبائل سروس کھلی رکھنے کی ہدایت کی تھی۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے وزیر داخلہ کی ہدایت پر اپنے سیکیورٹی پلان میں تبدیلی کردی ہے جس کے تحت اب 9 محرم الحرام کے روز موبائل فون سروس بند نہیں کی جائے گی تاہم سکیورٹی خطرے کی صورت میں موبائل فون سروس کو کسی بھی وقت بند کیا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں