جاوید میانداد اور شاہد آفریدی کے درمیان جلد معاملہ حل ہونا چاہیےوسیم اکرم
دونوں کے درمیان جو بھی ہو رہا ہے حقیقتا افسوسناک ہے انشاء اللہ یہ جلد ہی ختم ہو جائے گا، وسیم اکرم
RAWALPINDI:
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ جاوید میانداد اور شاہد آفریدی کے درمیان معاملہ جلد سے جلد ثالثی سے حل ہونا چاہیے۔
وسیم اکرم نے شاہد آفریدی اور جاوید میانداد کے درمیان جاری لفظی جنگ پر ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاوید میانداد اور شاہد آفریدی دونوں پاکستان کے لئے بہت اہمیت رکھتے ہیں، دو معزز کھلاڑیوں کے درمیان ایک دوسرے پر پتھر پھینکنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اس صورت میں فوری طور پر صلح صفائی کی ضرورت ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : لالہ کی جاوید میانداد سے معذرت
لیجنڈ کرکٹر کا کہنا تھا کہ معاملے کو مزید نہیں بگاڑنا چاہیے اور مل جل کر معاملہ حل کرنا چاہیے۔ ان دونوں کے درمیان جو بھی ہو رہا ہے حقیقتا افسوسناک ہے انشاء اللہ یہ جلد ہی ختم ہو جائے گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : میانداد کے خلاف آفریدی عدالت جائیں گے
اس خبر کو بھی پڑھیں : آفریدی کی ڈیمانڈ ختم
واضح رہے کہ روزنامہ ایکسپریس کے اسپورٹس ایڈیٹر سلیم خالق کی کتاب "کرکٹ کارنر" کی تقریب رونمائی کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد کو تنقید کا نشانہ بنایاتھا جس کے بعد دونوں کے درمیان لفظی جنگ شروع ہوگئی تھی۔