ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی بادشاہت ختم

نیوزی لینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کرنے کے بعد بھارتی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں پہلےنمبرپر آگئی ہے

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے کپتان مصباح الحق کو 21 ستمبر کو ٹیسٹ چیمپئین شپ میس دی تھی: فوٹو : فائل

RAWALPINDI:
نیوزی لینڈ کےخلاف کامیابی پر بھارت ٹیسٹ رینکنگ میں پہلےنمبر پرآگئی ہے جس کے بعد اب آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ چیمپئین شپ میس بھارت کو دے دی گئی ہے۔

بھارت نے نیوزی لینڈ کو ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں بھی شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔ بھارت نے پاکستان سے ٹیسٹ نمبر ون ٹیم کا اعزاز چھین لیا ہے اور اب ٹیسٹ چیمپئین شپ میس بھی بھارت کے ہاتھ میں چلی گئی ہے۔

یہ خبرکو بھی پڑھیں: آئی سی سی پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ میس دے گا


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس میں بھارت نیوزی لینڈ کو ہوم سیریز میں 0-3 کی شکست دینے کے بعد 115 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر اور انگلیںڈ سے 4 میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر کرنے والے پاکستانی ٹیم 111 پوائنٹس کے ساتھ پہلے سے دوسرے نمبر پر آگئی ہے جب کہ آسٹریلیا 108 پوائںٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔



دوسری جانب انگلینڈ بھی 108 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی، جنوبی افریقا 96 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، سری لنکا 95 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی، نیوزی لینڈ 91 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہیں جب کہ ویسٹ انڈیز، بنگلا دیش اور زمبابوے بالترتیب آٹھویں سے دسویں پوزیشن پر ہیں۔

Load Next Story