ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی بادشاہت ختم

نیوزی لینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کرنے کے بعد بھارتی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں پہلےنمبرپر آگئی ہے


ویب ڈیسک October 11, 2016
آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے کپتان مصباح الحق کو 21 ستمبر کو ٹیسٹ چیمپئین شپ میس دی تھی: فوٹو : فائل

RAWALPINDI: نیوزی لینڈ کےخلاف کامیابی پر بھارت ٹیسٹ رینکنگ میں پہلےنمبر پرآگئی ہے جس کے بعد اب آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ چیمپئین شپ میس بھارت کو دے دی گئی ہے۔

بھارت نے نیوزی لینڈ کو ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں بھی شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔ بھارت نے پاکستان سے ٹیسٹ نمبر ون ٹیم کا اعزاز چھین لیا ہے اور اب ٹیسٹ چیمپئین شپ میس بھی بھارت کے ہاتھ میں چلی گئی ہے۔

یہ خبرکو بھی پڑھیں: آئی سی سی پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ میس دے گا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس میں بھارت نیوزی لینڈ کو ہوم سیریز میں 0-3 کی شکست دینے کے بعد 115 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر اور انگلیںڈ سے 4 میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر کرنے والے پاکستانی ٹیم 111 پوائنٹس کے ساتھ پہلے سے دوسرے نمبر پر آگئی ہے جب کہ آسٹریلیا 108 پوائںٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔



دوسری جانب انگلینڈ بھی 108 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی، جنوبی افریقا 96 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، سری لنکا 95 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی، نیوزی لینڈ 91 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہیں جب کہ ویسٹ انڈیز، بنگلا دیش اور زمبابوے بالترتیب آٹھویں سے دسویں پوزیشن پر ہیں۔

رواں برس 21 ستمبرکو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو ٹیسٹ چیمپئین شپ میس دی تھی اب اندور ٹیسٹ کے اختتام پر ٹیسٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر ٹیسٹ چیمپئین میس ویرات کوہلی کو مل گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں