فواد خان کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی ریلیز پر بھارتی سینما مالکان میں پھوٹ پڑ گئی
فلم کی نمائش روکنے سے خود ہماری فلم انڈسٹرکو ہی نقصان پہنچے گا، سینما مالکان کا موقف
پاکستانی اداکار فواد خان کی فلم ''اے دل ہے مشکل'' کی ریلیز پر بھارتی سینما مالکان میں پھوٹ پڑ گئی اور نئی دلی کے سینما مالکان نے فلم کی نمائش روکنے سے انکار کردیا ہے۔
کرن جوہر کی ہدایات کاری میں بننے والی فلم 'اے دل ہے مشکل' کی نمائش پر خود بھارتی سینما مالکان میں پھوٹ پڑگئی ہے،دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث نہ صرف بھارتی اداکاروں نے پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کیا بلکہ بھارتی سینما مالکان نے بھی ان تمام فلموں کی نمائش سے انکار کردیا جن میں پاکستانی اداکار موجود ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : انتہا پسند ہندوؤں کا پاکستانی اداکاروں کی فلموں کو اجازت دینے سے انکار
دہلی سینما مالکان کا کہنا ہے کہ فواد خان کی فلم 'اے دل ہے مشکل' کی نمائش روکنے کا کوئی سوال ہی نہیں ہے، فلم کی نمائش صرف اس وجہ سے روک دی جائے کیونکہ اس میں پاکستانی اداکار ہیں، اس سے خود ہماری فلم انڈسٹری کو ہی نقصان پہنچے گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : پاکستانی اداکار فواد خان پر بھارتی زمین تنگ ہونے لگی
دہلی سینما مالکان کے مطابق 'اے دل ہے مشکل' بھارتی ہدایت کار کرن جوہر کی فلم ہے اور اس میں بھارتی پیسہ لگا ہوا ہے تو پھر فلم کی نمائش کیوں روکی جائے، لہذا فلم سینما میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی بصورت دیگر کہ حکومت اس کی نمائش پر پابندی لگادے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : فلم 'رئیس' سے ماہرہ خان کو نکالنے کا فیصلہ
واضح رہے کہ اڑی حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان صورتحال کشیدہ ہے جس کے باعث بھارتی سینما مالکان نے پاکستانی اداکاروں کی فلم کی نمائش سے انکار کردیا تھا جب کہ گزشتہ روز فلم 'رئیس' میں شاہ رخ خان کے مد مقابل ہیروئین کا کردار نبھانے والی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو بھی فلم سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔