جاوید میانداد کا شاہد آفریدی کو معاف کرنے کا اعلان

شاہد آفریدی کو معاف کرنے کا فیصلہ کرکٹ کی بہتری کےلئے کیا ہے، جاوید میانداد


ویب ڈیسک October 11, 2016
شاہد آفریدی میرا جونئیر ہے بڑے ہونے کے ناطے ان کو معاف کرتا ہوں، جاوید میانداد : فوٹو : فائل

جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کی باتوں سے دل بہت دکھا لیکن کرکٹ کی بہتری کےلئے بڑے ہونے کے ناطے ان کو معاف کرتا ہوں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی جونئیر ہے اور ان کی باتوں سے میرا دل بہت دکھا لیکن پھربھی بڑے ہونے کے ناطے ان کو معاف کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ معاف کرنے کا فیصلہ کرکٹ کی بہتری کےلئے کیا کیوں کہ ایسی الزام تراشی اور باتوں سے کرکٹ بدنام ہوتی ہے

اس خبر کو بھی پڑھیں : میانداد کے خلاف آفریدی عدالت جائیں گے

دوسری جانب معاملے کے حل میں وسیم اکرم نے اہم کردار ادا کیا اوراس سلسلے میں ٹوئٹر پران کا کہنا تھا کہ جاوید میانداد اور شاہد آفریدی دونوں پاکستان کے لئے بہت اہمیت رکھتے ہیں، دو معزز کھلاڑیوں کے درمیان ایک دوسرے پر پتھر پھینکنے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اس صورت میں فوری طور پر صلح صفائی کی ضرورت ہے۔لیجنڈ کرکٹر کا کہنا تھا کہ معاملے کو مزید نہیں بگاڑنا چاہیے اور مل جل کر معاملہ حل کرنا چاہیے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: میانداد اور آفریدی کے درمیان جلد معاملہ حل ہونا چاہیے،وسیم اکرم

واضح رہے کہ روزنامہ ایکسپریس کے اسپورٹس ایڈیٹر سلیم خالق کی کتاب "کرکٹ کارنر" کی تقریب رونمائی کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد کو تنقید کا نشانہ بنایاتھا جس کے بعد دونوں کے درمیان لفظی جنگ شروع ہوگئی تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : لالہ کی جاوید میانداد سے معذرت



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں