استنبول میں وزیردفاع خواجہ آصف کی ترک وزیراعظم سے ملاقات

بھارت کی جانب سے جاری کشیدگی کے دوران ساتھ دینے پر ترکی کا شکریہ اداکرتے ہیں،خواجہ آصف


ویب ڈیسک October 11, 2016
بھارت کی جانب سے جاری کشیدگی کے دوران ساتھ دینے پر ترکی کا شکریہ اداکرتے ہیں،خواجہ آصف

PESHAWAR: وزیر دفاع خواجہ آصف نے ترک وزیراعظم بن علی یلدرم سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے بھارت سے سرحدی کشیدگی کے دوران پاکستان کے موقف کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق خواجہ آصف نے استبول میں ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم سے ملاقات کی۔ جس میں خطے کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیردفاع نے ترکی کے وزیراعظم کومقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا اور مشرقی سرحد پر بھارت کی جانب سے جاری کشیدگی کے دوران ساتھ دینے پر ترک وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا جب کہ اس موقع پر ترک وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ خواجہ آصف استنبول میں عالمی توانائی کونسل کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں جب کہ اجلاس میں کئی ملکوں کے سربراہان اور وزرا شریک ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں