بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے والد چل بسے

سریندر شیٹھی کی آخری رسومات کل ممبئی میں اداکی جائیں گی جس میں کئی فلمی ستاروں کی شرکت متوقع ہے،بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک October 11, 2016
سریندر شیٹھی کو دل کا شدید دورہ پڑا تھا جو جان لیوا ثابت ہوا، ڈاکٹرزفوٹو:فائل

RAWAT: مشہور بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے والد سریندر شیٹھی چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹھی کے والد سریندر شیٹھی کو دل میں تکلیف کے باعث ممبئی کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق سریندر شیٹھی کو دل کا شدید دورہ پڑاتھا اوراس دوران ان کی جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے، سریندر شیٹھی کے پسماندگان میں بیوی اور2 بیٹیاں شلپا اورشمیتا شامل ہیں۔

شلپا شیٹھی کے والد کی موت کی خبر سن کر فلمی حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیاجارہا، بھارتی میڈیا کے مطابق سریندر شیٹھی کی آخری رسومات کل ممبئی میں اداکی جائیں گی جس میں کئی فلمی ستاروں کی شرکت متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں