جاوید میانداد کے معاف کرنے کا شکریہ اگر الزام واپس نہ لیا تو عدالت جاؤں گا آفریدی

امید ہےوہ اپنے الفاظ بھی واپس لے لیں گے کیونکہ ان کےالزامات سے انہیں،گھر والوں اور پرستاروں کوتکلیف پہنچی، شاہد آفریدی


ویب ڈیسک October 11, 2016
اپنے ملک کے لئے کھیلنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے میں کبھی اپنے ملک کو نہیں بیچ سکتا، شاہد آفریدی فوٹو:فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ جاوید میانداد نے انہیں معاف کردیا ہے جس پر وہ ان کے شکر گزار ہیں لیکن اگر انہوں نے الزام واپس نہ لیا تو عدالت جائیں گے۔

شاہد آفریدی کا ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ ان کے دل میں جاوید میانداد کی بہت عزت ہے، وہ ہمارے ہیرو، لیجنڈ اور ان کے استاد بھی ہیں، ان کے دل میں جاوید میانداد کی عزت کبھی کم نہیں ہو گی، جاوید میانداد نے انہیں معاف کردیا ہے جس پر وہ ان کے شکر گزار ہیں۔



اس خبر کو بھی پڑھیں : میانداد نے آفریدی کو معاف کردیا



بوم بوم آفریدی نے کہا کہ اپنے ملک کے لئے کھیلنا ان کے لئے اعزاز کی بات ہے وہ کبھی اپنے ملک کو نہیں بیچ سکتے، وہ جاوید بھائی کو اپنا بڑا سمجھتے ہیں، امید ہے وہ اپنے الفاظ واپس لے لیں گے۔ ان کے الزامات سے انہیں، ان کے گھر والوں اور پرستاروں کو تکلیف پہنچی ہے اوراگر انہوں نے اپنے الفاظ واپس نہ لیے تو وہ خود کو کلئیر کرانے کے لیے عدالت جائیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : آفریدی نے بیان بازی پر معذرت کرلی



اس خبر کو بھی پڑھیں : معاملہ حل ہونا چاہیے





واضح رہے کہ روزنامہ ایکسپریس کے اسپورٹس ایڈیٹر سلیم خالق کی کتاب "کرکٹ کارنر" کی تقریب رونمائی کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد کو تنقید کا نشانہ بنایاتھا جس کے بعد دونوں کے درمیان لفظی جنگ شروع ہوگئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں