خودکش بمبارپرمضمون لکھوانے والی فرانسیسی استانی معطل

استانی نے طلبہ سے کہاکہ وہ خودکو18سالہ بمبارسمجھ کراس پرمضمون لکھیں،مقامی اخبار

استانی نے طلبہ سے کہاکہ وہ خودکو18سالہ بمبارسمجھ کراس پرمضمون لکھیں،مقامی اخبار فوٹو: فائل

طلباسے خودکش حملہ آورکے موضوع پرمضمون لکھوانے کے الزام میں ایک فرانسیسی استانی کومعطل کردیاگیاہے۔

مقامی اخبارکے مطابق فرانسیسی حکام کے مطابق مغربی فرانس کے علاقے چارنٹے میں مونٹموریوسینٹ سائبرڈسیکنڈری اسکول میں پڑھانے والی استانی نے 13سے 14سالہ طلبہ کو ہدایت کی تھی کہ وہ خود کوایسا18سالہ لڑکاتصورکریں جو اپنی زندگی ختم کرنے کافیصلہ کرچکاہے اور وہ آخری وقت میں اپنے فیصلے کے بارے میں وجوہات کی وضاحت کریں۔




آپ یہ سمجھیں کہ آپ کی بے عزتی ہوئی ہے اورآپ کی یہ تحریرآپ کی زندگی پراثراندازہوگی۔اکیڈمک ڈائریکٹرجین میری رینالٹ نے تصدیق کی ہے کہ استانی کومعطل کردیاگیاہے اوراسے وضاحت کے لیے کہا جائے گاکہ وہ کیاکرناچاہتی تھی۔کلاس کی ایک طالبہ نے کہاکہ اس معاملے کوبلاوجہ بہت زیادہ بڑھادیاگیا ہے۔
Load Next Story