الیکشن کمیشن کا نادرا ڈیٹا سے ووٹرز کی تصدیق کرنے کا فیصلہ

نادرا سے ڈیٹا كی تصدیق كے عمل كے بعد ہزاروں كی تعداد میں ووٹ خارج ہونے كا امكان ہے، ‍ذرائع

نادرا سے ڈیٹا كی تصدیق كے عمل كے بعد ہزاروں كی تعداد میں ووٹ خارج ہونے كا امكان ہے۔ ‍ذرائع، فوٹو؛ فائل

الیكشن كمیشن آف پاكستان نے نادرا كی جانب سے ہزاروں كی تعداد میں جعلی شناختی كارڈ كی منسوخی كے بعد انتخابی فہرستوں كی نظر ثانی كا عمل مكمل ہوتے ہی نادرا كے ڈیٹا كے سے ووٹروں كی تصدیق كرنے كا فیصلہ كیا ہے۔


الیكشن كمیشن كے ذرائع نے نمائندہ ایكسپریس كو بتایا كہ نادرا نے ہزاروں كی تعداد میں غیر ملكیوں كے شناختی كارڈ ز كو منسوخ كیا اورا بھی اس پر عمل جاری ہے جس سے خدشہ ہے كہ جعلی شناختی كارڈ ركھنے والوں نے اپنے ووٹوں كا اندراج بھی كرا ركھا ہوگا اس لیے جیسے ہی الیكشن كمیشن كی جانب سے انتخابی فہرستوں كی نظرثانی كا عمل مكمل ہوگا تو الیكشن كمیشن نادرا كے ڈیٹا كے ساتھ ووٹرز كے ڈیٹا كی تصدیق كرے گا اورا س حوالے سے جو جعلی ووٹ درج ہوں گے ان كو خارج كر دیا جائے گا تاكہ كوئی بھی جعلی شناختی كارڈ ركھنے والے كا ووٹ درج نہ ہو۔ ذرائع كے مطابق نادرا سے ڈیٹا كی تصدیق كے عمل كے بعد ہزاروں كی تعداد میں ووٹ خارج ہونے كا امكان ہے۔
Load Next Story