اقتدار میں آکر بینظیر کے قاتلوں کو کٹہرے میں لائیں گے عمران خان

شریف خاندان کی حفاظت پر 1260 پولیس اہلکار تعینات ہیں،ملکہ برطانیہ کیلیے 20گارڈ ہیں،اجتماعات سے خطاب


News Agencies December 12, 2012
شریف خاندان کی حفاظت پر 1260 پولیس اہلکار تعینات ہیں،ملکہ برطانیہ کیلیے 20گارڈ ہیں،اجتماعات سے خطاب فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں نواز شریف اور زرداری کی کوئی جگہ نہیں۔

اقتدار میں آکر بے نظیر کے قاتلوں کو کٹہرے میںلائیں گے ، الیکشن نہ ہوئے تو خون خرابہ ہوگا۔وہ منگل کوعوامی رابطہ مہم کے پہلے روزلودھراں،کہروڑ پکا، دھنوٹ اورگیلے وال میں بڑے عوامی اجتماعات سے خطاب کررہے تھے ۔ عمران خان نے کہا کہ 25سال کی حکمرانی میں نواز شریف نے پنجاب تباہ کر ڈالا، ملکہ برطانیہ کیلیے 20گارڈز ہیں جبکہ شریف خاندان کے لیے 1260پولیس اہلکار مامور ہیں۔انھوں نے کہا کہ نوازشریف اپنے اور اپنے خاندان کے اثاثے اور انکم ٹیکس کی تفصیلات سے قوم کو آگاہ کریں ۔ انھوں نے کہا کہ شہباز شریف سمجھتے ہیں کہ 22کلومیٹر لمبی ایک سڑک پر 70ارب روپے لگا کر وہ عوام کو بیوقوف بنا سکتے ہیں۔

13

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں شہری ضمیر کی آواز پرووٹ کاسٹ کریں۔ جہانگیر خان ترین نے کہا کہ پنجاب حکومت جنوبی پنجاب کے عوام کی درگت بنانے کا حساب دے۔ ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ اگر میں وزیراعظم منتخب ہوا تو کسی صورت میں صدر آصف علی زرداری سے حلف نہیں لونگا، میں تو ان کو صدر ہی نہیں مانتا ، انھوں نے کہا کہ ہم انتخابات میں دھاندلی نہیں ہونے دینگے اس کے لیے تیاری کررہے ہیں اور نوجوانوں کی فورس تیار کی جارہی ہے ہر پولنگ اسٹیشن پر اس فورس کے دس دس نوجوان کھڑے کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں