چین میں عمارت گرنے کے دوران باپ نے بیٹی کی جان بچاتے ہوئے اپنی جان گنوا دی

صوبہ ژی جیانگ میں 6 منزلہ عمارت گرنے سے 22 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ عمارت کے ملبے سے 6 افراد کو زندہ نکال لیا گیا۔


ویب ڈیسک October 11, 2016
عمارت گرنے کے دوران باپ بیٹی کو سینے سے لگا کر جھک گیا تاکہ ملبہ اس کی بچی پر نہ گرے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

چین میں 6 منزلہ عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی جب کہ امدادی کارکنوں نے ایک دن بعد ملبے سے جب ایک شخص کی لاش نکالی تواس نے کمسن بیٹی کو اپنے سینے سے اس طرح لگایا ہوا تھا کہ اس کی جان بچ جائے اورقدرت کا کرشمہ دیکھیے کہ جب لاش نکالی گئی تو بچی زندہ حالت میں تھی۔

چین کے سرکاری ٹی وی کے مطابق صوبہ ژی جیانگ کے شہر ونزواہ میں 6 منزلہ عمارت گرنے سے 22 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ریسکیو ٹیموں نے ملبے سے 6 افراد کو بحفاظت نکال لیا جس میں ایک کمسن بچی بھی شامل ہے جسے اس کے والد نے اپنے سینے سے لگایا ہوا تھا۔ کمسن بچی کو ملبے سے نکالا گیا تو وہ خوفزدہ تھی جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق 26 سالہ شخص کو ریسکیو آپریشن کے دوران جب نکالا گیا تو اس کی بیٹی اس کے سینے سے لگی ہوئی تھی اوروہ جھکی ہوئی حالت میں تھا تاکہ ملبہ اس کی بیٹی پر نہ گرے اورجب عمارت گری تو مذکورہ شخص تو ہلاک ہوگیا لیکن اس کی بیٹی بچ گئی ۔ عمارت گرنے کی وجوہات اب تک معلوم نہیں ہوسکیں تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جب کہ کسی بھی نقصان کے پیش نظر متاثرہ عمارت سے ملحقہ دیگر خستہ حال عمارتوں کو بھی گرا دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں