یوم عاشور پر پنجاب کے 24 اضلاع حساس قرار

لاہور، ملتان، گوجرانوالہ، راولپنڈی، منڈی بہاؤالدین، جھنگ، چنیوٹ اور مظفر گڑھ کو حساس شہر قرار دیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک October 11, 2016
لاہور، ملتان، گوجرانوالہ، راولپنڈی، منڈی بہاؤالدین، جھنگ، چنیوٹ اور مظفر گڑھ کو حساس شہر قرار دیا گیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

پنجاب حكومت نے صوبے میں یوم عاشور كے دوران دہشت گردی كے خدشات كے پیش نظر 24 اضلاع كوحساس قرار دے دیا جن میں سے 14كو اے كیٹگری جب كہ باقی 10 كو بی كیٹگری میں ركھا گیا ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جن اضلاع کو حساس قرار دیا گیا ہے ان میں لاہور، شیخوپورہ، ننكانہ صاحب، اٹك، جہلم، چكوال، سرگودھا، میانوالی، بھكر، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیك سنگھ، جھنگ، چنیوٹ، ملتان، لودھراں، بہاولپور، وہاڑی، ساہیوال، خانیوال، گوجرانوالہ، راجن پور، ڈی جی خان، لیہ، مظفر گڑھ کو حساس قرار دیا گیا ہے جہاں 12محرم تك پولیس كے ساتھ ساتھ پاك فوج اور رینجرز كے جوان بھی تعینات ہیں، ان اضلاع میں امن و امان برقرار ركھنے كے لیے پاك فوج كی 82 اور رینجرز كی 19 كمپنیوں كو تعینات ہیں جب کہ صوبے میں جاری ریڈ الرٹ صفر كے مہینے تك جاری رہے گا۔

یوم عاشور پر صوبے كے 8 شہروں كو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جن میں لاہور، ملتان، گوجرانوالہ، راولپنڈی، منڈی بہاؤالدین، جھنگ، چنیوٹ اور مظفر گڑھ شامل ہیں۔ سیكرٹری داخلہ پنجاب میجر(ر) اعظم سلیمان خان نے بتایا كہ صوبائی دارالحكومت میں یوم عاشور نہایت سخت حفاظتی انتظامات كیے گئے ہیں، صرف لاہور میں 10 محرم الحرام كو 19 ہزار پولیس اہلكار مساجد، امام بارگاہوں ، ذوالجناح جلوسوں اور حساس مقامات پر فرائض انجام دیں گے جب كہ امن عامہ قائم ركھنے كیلئے فوج كی بھی مدد لی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں