شہباز شریف نے پنجاب سیف سٹی منصوبے کا افتتاح کردیا

عوام كو پرامن ماحول فراہم كرنے اورجرائم پر قابو پانے كیلئے سیف سٹی منصوبے پر كام شروع كیا، شہبازشریف


ویب ڈیسک October 11, 2016
عوام كو پرامن ماحول فراہم كرنے اورجرائم پر قابو پانے كیلئے سیف سٹی منصوبے پر كام شروع كیا، شہبازشریف، فوٹو؛ فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے قربان لائنز لاہورمیں پاكستان میں اپنی نوعیت كے منفرد اور ایشیاء كے سب سے بڑے پنجاب سیف سٹی منصوبے كا افتتاح كردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی كے اینٹی گریٹڈ كمانڈ كنٹرول اینڈ كمیونیكشن سنٹر كے افتتاح كے بعدتقریب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ سیف سٹی منصوبے كاپہلا مرحلہ ریكارڈ مدت میں مكمل ہوا ہے، صوبے كے عوام كو پرامن ماحول فراہم كرنے اورجرائم پر قابو پانے كیلئے پنجاب حكومت نے سیف سٹی منصوبے پر كام شروع كیا ہے جس پر ایک ارب روپے خرچ كیے جارہے ہیں اوراس منصوبے كے تحت كمانڈاینڈ كنٹرول سنٹر میں بہت بڑی اسكرین لگائی گئی ہے جو كہ ایشیاء كی سب سے بڑی اسكرین ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب حكومت سیف سٹی پراجیكٹ پر چین كی صف اول كی كمپنی ہیواوے كے تعاون سے كام كررہی ہے اوریہ پاكستان میں اپنی نوعیت كا پہلا منفرد منصوبہ ہے، مجھے یقین ہے كہ چینی كمپنی اس منصوبے كو ایك مثالی پراجیكٹ كے طورپر چلائے گی اورپوری دنیا میں یہ منصوبہ محنت، دیانت، امانت اور شفافیت كے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہوگا، پاكستان میں پنجاب پہلا صوبہ ہے جہاں پراس منصوبے كا افتتاح كیا گیا ہے جب كہ آج سے 6 برس قبل اس وقت كی وفاقی حكومت نے اسلام آباد میں سیف سٹی پراجیكٹ شروع كیا تھا جواب آكر مكمل ہوا ہے لیكن پنجاب حكومت كا سیف سٹی منصوبہ اسلام آباد كے منصوبے كے حجم سے 4 گنا بڑا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں