تاریخ عالم میں کربلا جیسی قربانی اور استقامت كی كوئی مثال موجود نہیں وزیراعظم

امام عالی مقام كا یہ پیغام پوری انسانیت كیلئے مشعل راہ ہے، وزیراعظم کا یوم عاشور پر پیغام


ویب ڈیسک October 11, 2016
امام عالی مقام كا یہ پیغام پوری انسانیت كیلئے مشعل راہ ہے، وزیراعظم کا یوم عاشور پر پیغام، فوٹو؛ فائل

وزیراعظم نوازشریف نے كہا ہے كہ عاشورہ محرم ہمیں واقعہ كربلا كی یاد دلاتا ہے اور تاریخ عالم میں ایسی قربانی اور استقامت كی كوئی مثال موجود نہیں ہے۔

وزیراعظم نوازشریف نے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عاشورہ محرم ہمیں واقعہ كربلا كی یاد دلاتا ہے اور كربلا میں حق وصداقت كا علم بلند ركھنے كیلئے امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ نے ظلم و جبر كی اطاعت كرنے كی بجائے شہادت كا راستہ اختیار كیا اور دُنیا كو یہ سبق دیا كہ حریت ایك بنیادی حق ہے جو دین اسلام كی تعلیمات كے عین مطابق ہے، حق كی حفاظت كرنا اپنی جان كی حفاطت كرنے سے زیادہ ضروری ہے، یہی وہ پیغام ہے جو نواسہ رسولؐ كی شہادت سے ہمیں ملتا ہے، تاریخ عالم میں ایسی قربانی اور استقامت كی كوئی مثال موجود نہیں ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ امام عالی مقام كا یہ پیغام پوری انسانیت كیلئے مشعل راہ ہے، وطن عزیز پاكستان ایسے ہی اعلیٰ مقاصد كی تكمیل كیلئے حاصل كیا گیا تھا جن كی خاطر خاندانِ رسالتؐ نے بارگاہ حق میں اپنی جانوں كی قربانی پیش كی تھی آج كے دن ہمیں فروعی، مسلكی، لسانی اور صوبائی اختلافات كو بھلانا ہوگا اور اپنے اندرمساوات، رواداری، نظم و ضبط اور قربانی دینے والے اوصاف كو فروغ دینا ہوگا اور واقعہ كربلا سے ہمیں یہی سبق ملتا ہے، اس پر عمل كرنے سے ہم اپنے مسائل حل كرسكتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج پاكستان كے حالات كو دیكھتے ہوئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد اور یگانگت كی زیادہ ضرورت ہے تاكہ كوئی دشمن ہماری طرف آنكھ اٹھا كر نہ دیكھ سكے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں